0

ضعف بینائی واقعی آفت کبری ہے

ضعف بینائی واقعی آفت کبری ہے۰۰۰۰۰۰سلمان رشدی نے اپنی خوبصورت یاد داشت Joseph Anton : A Memoir میں لکھا ہے کہ مردانہ چشم و بینائی کا ایک ہی فائدہ ہے:
…one can see the cleavages of busty blonds.
سو چشم و بینائی کی ضعف یا محرومی کا ایک ہی نقصان ہے : یہی بوستان و گلستان دیکھنے سے مردانہ محرومی۰
ہسپتال میں امراض چشم کی علاج سے کل رات واپسی ہوئی۰ آج صبح بشپ یونیورسٹی لائبریری سے کال ائی کہ آپ کی ڈیمانڈ لارڈ میکالے کی History of England کے پانچ جلد انٹر لائبریری لون پر مہیا کئے گئے ہیں۰ کاؤنٹر سے پانچ دن میں وصول کریں۰ یہ آج کے دن اور اسی ہفتے کی خوبصورت آغاز اور بڑی نوید مسرت تھی۰ کالج کے ایام طالب علمی سے لارڈ میکالے سے میری ایک رومانس ہوتی ائی ہے۰ بطور مورخ نہیں، بطور نثر نگار۰ لفاظی، نیریشن، sentence and paragraph structure میں لارڈ میکالے کے ٹکر کا انگریزی نثر نگار شاید ہی گزرا۰ لٹن سٹریچی نے لارڈ میکالے کی نثر کو metalic prose کہا او بجا کہا۰ نظریاتی طور پر وہ استعماری imperialist تھے اور یہی مرض انکے تاریخ پر اثر انداز رہی اور شاید اسی لئے کارل مارکس نے ان کو Pathological liar کا لقب دیا کہ انہوں نے برٹش ہسٹری کے ہر جرم کا دفاع کیا ہے۰
لارڈ میکالے کے مقالات اور پارلمانی تقاریر گورنمنٹ کالج نوشہرہ کے لائبریری میں پڑھے تھے۰ تاریخ انگلستان کا زمانے سے تلاش و جستجو رہی جو آج کہیں جاکر تمام ہونے والے تھے۰
چائے و ناشتے سے بے پروا ہوکر سائیکل پر سوار ہوا اور بشپ یونیورسٹی کی لائبریر لرننگ کامنز کی راہ لی۰ مسرت بھری خود فراموشی میں کتابیں بیک پیک میں رکھے۰ خیال آیا واپسی پر دریائے سینٹ فرانسس کے کنارے واک و سائیکل ٹریک پر ، جنگل کے درمیان صبح کا نظارہ کرتے جاؤں۰ اور یہی راستہ لیا۰
جنگل کی وسط میں ایک جگہ ، واک ٹریک کی ایک طرف ولی بال گراؤنڈ اور دوسری طرف یوگا و دیگر ورزش کی گراؤنڈ ہے۰ اس پوری جگہ کو پارک اٹو بیور Atto Beavour Parc کہا جاتا ہے۰
بینائی کی کمزوری سے یوگا و ورزش کے سرسبز ایریا میں دور سے کچھ سفید سفید کول مٹول چیزیں نظر آ رہے تھے۰ تعجب سی ہوئی۰ اول خیال آیا شاید میونسپلٹی نے سفید پتھر ترتیب و قطار سے رکھے ہیں۰ کچھ اور نزدیک ہوا تو گول مٹول سفید سنگ مرمر کے دو دو جوڑے معلوم ہوئے۰ مگر اس ترتیب سے یہاں رکھنے کا مقصد بلکل نہ سمجھ سکا۰
چند سیکنڈ بعد یہ گول مٹول پتھر اوپر نیچے حرکت کرتے نظر آئے۰ سوچا شاید اپنے پاکستان و افغانستان کے بلخی “لم” والے سفید دنبے حکومت کیبک یہاں لائی ہے۰
اسی سوچ میں عین گراؤنڈ پر پہنچ ہی گیا۰ تب سمجھ آیا کہ فرنچ گوریاں کوئی خاص یوگا یا ورزش کر رہی ہے۰ ذرا کنفیوژن ہوئی ۰ تقریبا پچاس ساٹھ لڑکیاں ہاتھوں اور پاؤں کے انگوٹھوں پر جسم کی وسطی ابھری جگہوں کو محرابی شکل میں اوپر اٹھا کے الٹے پوزیشن میں تھے۰
ایک بوڑھا تماشا کیلئے رک گیا تھا۰ ساتھ رک کر Bonjour کہہ پوچھا یہ کیا ہو رہا ہے؟
بوڑھے نے جوابا Bonjour کہہ کر بتایا :
Exercice pour devenir callipygote۰
خوب صورت کولہوں Callipygous بننے کیلئے ورزش ہو رہی ہے۰
انتہائی اھم و دلچسپ موضوع تھی۰ سو غیر شعوری طور پر سائیکل سے اتر کر بنظر غائر تماشا کرنے لگا اور ذہن خود مختار ہوکے آوارہ گرد چلتا گیا۰
مشرقی، اسلامی یا عرب ذہن سازی ایسی ہوئی ہے کہ بس لحیم و شحیم عورتوں کو حسین و جمیل تصور کیا جاتا ہے۰ “ فواتح الرحموت فی شرح مسلم الثبوت” میں شاید کسی کا قول ہے:
“ ہویت الثمان فاشیبننی” موٹی عورتوں کی خواہش نے بوڑھا کر دیا۰
بخاری شریف کی کتاب المتشبھین میں ذکر ہے۰ فتح مکہ کے بعد طائف پر چڑھائی کی تیاری ہے۰ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم ام المؤمنین ام سلمہ رض کے ساتھ کمرے میں ہیں۰ باہر ام المؤمنین کا بھائی حضرت عبداللہ کھڑے ہیں۰ ایک خواجہ سرا گھر میں داخل ہوکر حضرت عبداللہ رض کو مخاطب کرکے کہتا ہے:
یا عبداللہ، ان فتح اللہ لکم الطائف غدا ادلک بابنۃ غیلان۰ فانھا تقبل باربع و تدبر بثمان ۰۰۰ اے عبداللہ اگر کل آپ کو طائف پر فتح ملی تو غیلان کی بیٹی اپنے لئے مال غنیمت میں لینا۰ آگے سے چار گنا فربہ ہے اور پیچھے سے اٹھ گنا موٹی ہے۰”
خواجہ سرا کے یہ الفاظ حضور اقدس کے گوشہائے مبارک تک پہنچے تو فرمایا: لا یدخلن ھذا علیکم ان خواجہ سراؤں سے ائندہ پردہ کیا کریں۰
چیف جسٹس حیدر آباد دکن ہائی کورٹ اور شارح بخاری علامہ وحید الزمان نے “ تیسیر الباری فی شرح البخاری “ میں غیلان کی اس بیٹی کی تفصیل لکھی ہے اوراسکا نام “باویہ” ذکر کیا ہے۰
ذہن یہاں سے دور دور تک گیا۰ درس ترمذی میں اس ایک عورت قصہ یاد آیا جو ذکر کرتی ہے کہ ان کے شانے اور کولہے اتنے بڑے تھے کہ جب وہ لیٹی رہتی تو کمر اوپر جاکر ایک محراب arc یا سرنگ کی شکل اختیار کرتی جس میں سے انار گزر سکتی تھی ۰
ہم فربہ انداموں کے عادی و معتاد ۰۰۰۰ یہاں گوریاں فربہی کو کم کرنے کیلئے ریاضت کش و محنت کش!
انسٹرکٹر سے آواز ائی۰ لڑکیاں فورا سیدھے کھڑے ہوگئیں۰ ذہن و توجہ وسط و عقب سے ان کے فرنٹ کے بازار مصر پر گئے احساس ہوا کہ انکھیں کتنی بڑی نعمت ہے۰ رشدی ملعون نے پتے کی بات کی تھی۰
اتنے میں خیال آیا کہ میکالے و سائیکل دونوں بھول گیا ہوں ۰
واقعی یہ عورت گمراہی کی جڑ ہے۰ انسان سے میکالے بھی فراموش کرا دیتا ہے۰۰۰ اس کے ارادے ، حرکات و سکنات سب مردوں کی پھنسانے کے پھندے ہیں۰ ورنہ اس مقدس ساعات فجر میں سر عام ایسے ہیجان خیز و شہوت انگیز اعمال کی کیا ضرورت؟ سابق ریاست قلات کے وزیر تعلیم علامہ شمس الحق افغانی مرحوم نے اپنی مختصر مگر جامع کتاب “ سرمایہ دارانہ و اشتراکی نظام کا اسلامی معاشی نظام سے موازنہ” میں مغربی عورت کے گمراہیوں کے ذکر میں حکیم الامت حضرت علامہ اقبال کا ایک شعر نقل کیا ہے کہ
فساد کا ہے فرنگی معاشرہ میں ظہور
کہ مرد سادہ ہے بے چارہ زن شناس نہیں
غریب ملازادے نے کیا دیکھا ہے۰ اپنی سادگی و زن ناشناسی اور فرنچ لڑکیوں کی گمراہیوں اور کجرویوں پر افسوس کیساتھ روانہ ہوا۰ استغفار قلب و لسان پر جاری ہے۰ اللھم انی اعوذبک من شر الفتاۃ الکیبیک و الکندا!
رشید یوسفزئی

د خپلې رائے اظهار وکړئ

خپله تبصرہ ولېږئ